سندھ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری


کراچی: سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح کے افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کو اسٹیبلشمنٹ اور ٹریننگ کا اضافی چارج جبکہ ایڈیشنل آئی جی ( اے آئی جی ) کرائم برانچ امیر شیخ کو اے آئی جی فنانس، لاجسٹک اینڈ ویلفئیر کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جمیل ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ ( ٹی این ٹی )، اکرم نعیم بروکا  ڈی آئی جی آئی ٹی، جاوید اوڈھو ڈی آئی جی ساؤتھ  کراچی اور سلطان خواجہ ڈی آئی جی حیدرآباد تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جیز کی تقرریوں اور تبادلوں کے علاوہ کراچی کے تمام اضلاع  کے ایس ایس پیز کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر رضوان کو سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی ) ویسٹ، عرفان بلوچ ایس ایس پی سینٹرل، منیر شیخ ایس ایس پی ملیر، سمیع اللہ سومرو ایس ایس پی سٹی، نعمان صدیقی کو ایس ایس پی ایسٹ، شاہد حامد ایس ایس پی ساؤتھ، ساجد امیر سدوزئی کو ایس ایس پی کورنگی  تعینات کردیا گیا۔

کراچی کے متعدد پولیس افسران کا اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کا حیدرآباد، ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کا سکھر، ایس ایس پی ساؤتھ سرفراز احمد کا بدین اور ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کا قمبر  تبادلہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں