آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی اسمبلی کے ملازمین، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہوں اور اخراجات کیلئے نمایاں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں اور اخراجات کی مد میں 17 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے اس مد میں 17 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رواں مالی سال اس مقصد کیلئے 16 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد رکھے گئے تھے۔
اسی طرح ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کی مد میں 27 کروڑ روپے سے زائد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال اس مد میں 5 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال اس کیلئے 5 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد مختص تھے۔
بجٹ تجاویز کے مطابق اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ان کے عملے کی تنخواہوں اور اخراجات کیلئے 39 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ماہانہ آمدن پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟کیلکولیٹ کریں
علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر اور متعلقہ ملازمین کی تنخواہوں اور اخراجات کی مد میں 83 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ تجاویز آئندہ مالی سال کے سرکاری اخراجات کا حصہ ہیں، جن کی حتمی منظوری پارلیمان سے لی جائے گی۔
