شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، مزید 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران مزید 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ میران شاہ اور گرد و نواح میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار اہم سرغنہ بھی شامل ہیں، جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد مجموعی طور پر 48 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں اور علاقے میں موجود باقی دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی
بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی انسدادِ دہشت گردی مہم عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری ہے اور پاکستان سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
