آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

australia

۔سڈنی: آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا نے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ ٹریولنگ ریزرو میں 2 کھلاڑیوں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک کو شامل کیا گیا ہے۔

مچل مارش میگا ایونٹ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو بارباڈوس میں عمان کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ بی میں آسٹریلیا کے ساتھ انگلینڈ، نمیبیا، عمان اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ آسٹریلیئن اسکواڈ میں مچل مارش، ایشٹن آگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا  شامل ہیں۔

ٹریولنگ ریزرو میں جیک فریزر، میک گرک اور میٹ شارٹ کو رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 25 مئی تک کوئی بھی ٹیم اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہے۔ جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی ، امریکہ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

ورلڈ کپ میں کل 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ رانڈ میں جگہ بنائیں گی۔

سپر ایٹ راونڈ میں پہنچنے والی ٹیموں کو 4، 4 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز بالترتیب 26 اور 27 جون کو گیانا اور ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں