گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز


اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کے لیےسوئی کمپنیوں کی ضروریات کا تعین بھی کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےمالی سال 2024-25 کے لیے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 10 فیصد یعنی 179.17 روپے کمی ہوئی۔

پچھلے سال کے شارٹ فال کا مالی اثر ایس این جی پی ایل کے دعوے کے مطابق 862،612 ملین فی پٹیشن جبکہ اوگرا کے حساب سے 580,585 ملین روپے بنتا ہے ، جو مناسب پالیسی فیصلے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔

وزیر اعظم گیس قیمتوں میں اضافے پر برہم ، آڈٹ رپورٹ طلب ، اوگرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت 1401.25 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں فی MMBTU قیمت میں 59.23 روپے یعنی کہ 4 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت سےکیٹیگری کے لحاظ سے فروخت کی قیمتوں کےحوالے سے مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں