جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے۔

ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے  پریس بریفنگ دیتے ہوئے صاحبزادہ خان کا کہنا تھا 27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات چھپانےپرنا اہلی سے متعلق کیس،عمران خان کیخلاف درخواست مسترد

کبھ سال پہلے تک مئی کے مہینے میں 37 ایک نارمل درجہ حرارت مانا جاتا تھا،اس گرم موسم سے چرند پرند انسان سب متاثر ہو سکتے ہیں۔

نارمل ڈگری سے چار یا پانچ ڈگری درجہ حرارت ہو تو وہ ہیٹ ویو کہلاتا ہے،نارمل سے زیادہ درجہ حرارت 3 یا 5 دن رہے تو اسے ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے،ہیٹ ویو سے زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہائی پریشر ائیریا میں آسمان صاف ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں زیادہ تیز ہوتی ہیں،میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فا ئنل

گرم مشروبات اور مصالحہ دار اشیاء کھانے سے گریز کریں،دوپہر 12 سے 3 تک درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہے،دھوپ میں نکلتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں۔

پودے لو سے اپنی خوراک پوری کرتے ہیں لیکن دھوپ کی وجہ سے پودوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،اسلام آباد میں شدت سے ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں اب تک زیادہ درجہ حرارت 47 تک گیا ہے۔درجہ حرارت 50 تک جائے گا،اس سال گرمی کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں