این اے 148 ضمنی الیکشن ،پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا


پاکستان پیپلزپارٹی کے سید علی قاسم گیلانی نے این اے 148 میں ہونے والا ضمنی الیکشن جیت لیا ۔

275 پولنگ اسٹیشن کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی83250 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک 51572 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،سید علی قاسم گیلانی نے بیرسٹر تیمور الطاف ملک کو واضح برتری سے شکست دی۔

کارکردگی جانچنے کے بعد لاہور کے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں تھے، پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کاٹنے کا مقابلہ ہوا۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں