پی آئی اے میں 8 کاروباری گروپس نے دلچسپی ظاہر کی ہے، علیم خان

عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 8 کاروباری گروپس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق وزیر نجکاری و سرمایہ کاری نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ قومی ادارے میں 8 کاروباری گروپس نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 اداروں نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن جمع کرا دیں، ان اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کرایا ہے۔

نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نجکاری کمیشن قواعد و ضوابط کے مطابق پری کوالیفیکیشن کا عمل انجام دے گا، پی آئی اے کی نجکاری کی پیشکشوں میں 17 مئی سہ پہر 4 بجے تک توسیع کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں