عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، ممکنہ وسائل فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Maryam Nawaz

کراچی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔ ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گلی محلے، شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کر رہے ہیں۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے اور ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا

مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال میں فراہمی و نکاسی آب کا جدید ترین پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جبکہ ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لیے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے اسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں