ضلعی انتظامیہ کا پشاور میں روٹی 10روپے کرنے کا فیصلہ

Roti تندور

فائل فوٹو


ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں روٹی 10روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں 100گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے، نانبائی ایسوسی ایشن کو دن گیارہ بجے تک کی مہلت دی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اس معاملے پر نانبائی ایسوسی ایشن نے ضلع بھر کی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اس موقع پر نائب صدر نانبائی ایسوسی ایشن کامران خان کا کہنا تھا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی کے نرخ کم کئے جائیں۔

نیب نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی

کامران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف آٹا سستا ہونے پر قیمت کم کرنے کی بات کر رہی ہے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے مہنگی ایل پی جی استعمال کر رہے ہیں۔

نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔


متعلقہ خبریں