ٹریسمے کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈ کا شاندار انعقاد

ہم اسٹائل ایوارڈ

کراچی (شازیہ انوار) پاکستان میں فیشن بیوٹی اور تفریحی صنعت کے سب سے بڑے شو”ٹریسمے کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز“ کے چھٹے ایڈیشن کا انتہائی شاندار انداز میں انعقاد عمل میں آیا۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 11 مئی 2024 کو منعقدہ اس گلیمرس تقریب میں فیشن، شوبز اور دیگر شعبوں کی معروف ترین شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ہائی ٹیکنالوجی پروڈکشن، ویژول ایفیکٹس اور شاندار پرفارمنسز سے سجی اس تقریب نے حاضرین کو مسحور کردیا۔

ایوارڈز کی اس رنگا رنگ شام کا آغاز ناقابل فراموش انداز میں ہوا۔ خوبصورت انداز میں سجے ریڈ کارپٹ ایریا میں پر ستاروں کی کہکشاں اتری محسوس ہوئی جہاں موجود فوٹوگرافرز ان کے ایک ایک انداز کو اپنے اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے تھے۔

ریڈ کارپٹ کی میزبانی سبین سید اور تیمور اکبر کررہے تھے جبکہ حسن شہریار، کرن ملک اور زاہد احمد نے شو کے مختلف سیگمنٹس میں میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔ شو کی ایک اور خاص بات اس کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے نشر کیا جانا بھی تھا جس کی میزبانی کے فرائض معروف انفلوئنسر ”تیموری“ سرانجام دے رہے تھے۔ اس جدید سلسلے کو حاضرین نے بے پناہ پسند کیا۔

ریڈ کارپٹ پر پہنچنے والے مہمانوں کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا جارہا تھا۔ تقریب میں انڈسٹری کی معروف شخصیات بشمول ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی، سی ای او درید قریشی، مومل انٹرٹینمنٹ کی روح رواں مومل شنید، معروف اداکار بہروز سبزواری، سفینہ بہروز، ونیزہ علی، عدنان صدیقی، اعجاز اسلم، اظفر رحمن، شہروز سبزواری، امر خان، مامیا شاہ جعفر، صریحا اصغر، زرمینہ اکرام، نوشین شاہ، علیزے شاہ، آئمہ بیگ، غنا علی، ہمایوں عالمگیر، ثروت گیلانی، شاہ مین خان، حرا ترین، علی سفینہ، رابعہ کلثوم، مریم نفیس، ہانیا عامر، یشما گل، فیصل قریشی، آذان سمیع خان، طوبی انور، عاصم اظہر، بلال سعید، حماد فاروقی، شاہد خاقان عباسی، صدف کنول، سابق اسسٹنٹ کمشنر حازم بھانگوار، زاہد احمد، کرن ملک، حسن شہریار یاسین، رضوان بیگ، فہد حسین، نومی انصاری، عمران راجپوت، زین احمد، سبحان عمیس، آمنہ الیاس، ایشاء اسد، شجاع اسد، آمنہ بابر، مزمل گریوال، مہک کھوکھر، اریکا ررابن، جویریہ علی، ضرار خان، حسن رضوی، تابش خواجہ (کھوجی) اور شرمیلا فاروقی سمیت بے شمار افراد نے شرکت کی۔

یو ایس اور جرمنی کے قونصل جنرل کے علاوہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ تقریب میں بالخصوص شرکت کی۔ ”ہم اسٹائل ایوارڈ“ نے اپنے چھٹے ایڈیشن میں بھی حسب روایت پاکستان کی فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نمایاں ترین شخصیات کو منتخب کیا۔ ایوارڈ کے لیے تمام نامزدگیوں کا انتخاب شوبز کی نامی گرامی شخصیات پر مشتمل ججوں کے پینل کی جانب سے کیا گیا۔

تقریب کا شاندار آغاز قومی ترانے سے ہوا، بعد ازاں ”کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈ“ کے نغمے پر عدنان ڈھول کی کمپوزیشن پر خصوصی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب میں آئمہ بیگ، فارس شفیع اور عدنان ڈھول کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ اس موقع پر گانا ”ملین کا دور“ بھی شامل تھا جو عام زندگیوں پر سوشل میڈیا کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ ایکٹ کے مرکزی کرداروں کے ملبوسات معروف ڈیزائنر فہد حسین نے تیار کیے تھے۔ ایوارڈز میں عاصم اظہر کی تھی انہوں نے اپنے نئے البم ”بے مطلب“کے مختلف گانوں پر انتہائی شاندار پرفارمنس دے کر حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔ اسٹیج پر طلحہ انجم نے ان کا ساتھ دیا، ان کے ملبوسات جاذب قمر نے ڈیزائن کئے۔

شو کی ایک اور زبردست پرفارمنس خاقان شاہنواز، مامیا شاہ جعفر اور شجاع اسد کی رہی۔ ان کے ملبوسات اور اسٹائلنگ عمران راجپوت کی تھی جبکہ بلال سعید تنہا ہی اسٹیج پر اپنی گانے کے رنگ بکھیرے۔ اس سال ایوارڈز میں آرٹ ڈائریکٹر اور کانٹنٹ کریٹر کی دو نئی کی کیٹیگریز کا اضافہ بھی کیا گیا۔ ایوارڈ یافتگان میں موسٹ اسٹائلش کانٹنٹ کریٹر سونا رفیق، موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی شعیب ملک، موسٹ اسٹائلش پرفارمر میل فارس شفیع اور عاصم اظہر، موسٹ اسٹائلشٹی وی ایکٹریس، ہانیہ عامر، موسٹ اسٹائلش ایکٹر ٹی وی، شہروز سبزواری، موسٹ اسٹائلش ایکٹریس ٹی وی، کرن ملک، موسٹ اسٹائلش ایکٹر فلم، فہد مصطفی، بیسٹ ماڈل فی میل، عبیر اسد خان، بیسٹ ماڈل میل سبحان عمیس، رائسنگ اسٹار 2024 صبور اکرم اور منٹو، ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ آف دی ائیر قاسم لیاقت، فیشن فوٹوگرافر آف دی ائیر اسد بن جاوید، ڈئزائنر آف دی ائیر (برائیڈل) شہلا چتور، ڈیزائنر آف دی ائیر لان فہد حسین، ڈئزانر آف دی ائیر مردانہ منیب نواز، ڈیزائنر آف دی ائیر پریٹ راستہ، ریٹیل برانڈ آف دی ائیر کھادی، فیشن ویڈیوگرافر آف دی ائیر مزمل گریوال، فیشن ڈائریکٹر ہاشم علی اور فیشن اسٹائلسٹ آف دی ائیر مامون طارق شامل تھے۔

 

ہانیہ عامر نے اپنا ایوارڈ ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی اور سی ای او درید قریشی سے وصول کیا۔ انہوں نے اپنے والدین، مداحوں اور دوستوں کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ کے مسئلے پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ آپ مشہور ہوں یا نہ ہوں، مجھ سمیت آپ سب کے پاس سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہم غزہ کے حق میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے غزہ کے لیے بولیں اور اپنی آواز پوری دُنیا تک پہنچائیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہیش ٹیگ، فوری جنگ بندی ٹرینڈنگ سے نہیں رُکنا چاہیے۔ اس ضمن میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہم لفظی طور پر اپنے تمام اعمال کے ساتھ تاریخ لکھ رہے ہیں۔ ہانیہ عامر نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئیے! تاریخ کی درست سمت کے ساتھ رہیں۔

ایوارڈ تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ”ہم نیٹ ورک کے پلیٹ فارم سے پیش کئے جانے والے ہر ایونٹ کا مقصد دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت تاثر کو ابھارنا ہے اور انہیں اپنے ملک کے باصلاحیت افراد سے روشناس کرانا ہے۔ ہم مستقبل میں بھی ایسے شاندار ایونٹس کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔“

ایوارڈز میں ہیئر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری این پرو اینڈ این جینٹس کی تھی، شو کے آفیشل فوٹو گرافر احسن قریشی تھے، کوریوگرافی کے فرائض شیزی خان نے انجام دیئے، واڈروب اسٹائلسٹ ہنی ہارون تھیں، گفٹس اینڈ ہیریٹج جے ڈاٹ فریگرینسز، ایسفائر جیولز، گل خان ٹرک آرٹ ہینڈ میڈ ان پاکستان کی جانب سے تھے۔ ائیرلائن پارٹنر فلائی جناح تھے جبکہ ایوارڈ کی پبلک ریلیشننگ کی ذمہ داری ٹیک ٹو پی آر کی تھی۔ شو کی مکمل ذمہ داری ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹس کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp