کویت کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان ، 2 خواتین بھی شامل

کویت کابینہ (kuwait cabinet)

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے فرمان جاری کر دیا ہے۔

کویت کابینہ کے لیے 13 وزراء کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں ، فہد یوسف سعود الصباح اول نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور داخلہ ہوں گے جبکہ شریدہ عبداللہ سعد المعوشرجی کو نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور مقررکیا گیا ہے۔

کویت ، حکومت نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، بعض آئینی شقیں بھی معطل

ڈاکٹرعماد محمد عبدالعزیز العتیقی نائب وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم، عبدالرحمٰن بداح عبدالرحمٰن المطیری وزیر اطلاعات وثقافت، ڈاکٹرعبدالوہاب احمد العوضی وزیر صحت، ڈاکٹر انور علی عبداللہ المضف وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے اقتصادی امور و سرمایہ کاری،ڈاکٹر عادل محمد عبداللہ العدوانی وزیر تعلیم، عبداللہ علی عبداللہ الیحیٰ وزیر خارجہ، ڈاکٹر نورا محمد خالد المشعان وزیر تعمیرات عامہ اور بلدیات، ڈاکٹر محمد ابراہیم محمد الوسمی وزیر انصاف، اوقاف و اسلامی امورہوں گے۔

کویت میں محفل میلاد کا اہتمام، پاکستانی سفیر کی خصوصی شرکت

علاوہ ازیں عمر سعود عبدالعزیز العمر کو تجارت وصنعت، ڈاکٹر محمود بوشھری پانی، بجلی، قابل تجدید توانائی اور ہائوسنگ جبکہ  ڈاکٹر امثال ہایف الحویلہ کو سماجی امور، محنت اور امور نوجوانان کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امیر کویت نے جمعے کو قومی اسمبلی تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو 4 سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں