سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے ایکس کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ صارفین کو بتادیا۔
ایلون مسک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی ہمشیرہ ٹوسکا مسک کے ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا۔ انہوں نے ایکس کے سبسکرائبڈ صارفین کو ٹی وی سیریز، موویز اور پوڈ کاسٹ کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘صارفین اب ایکس پر فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈکاسٹ پوسٹ کریں، سبسکرپشن آن کریں اور اپنا اکاؤنٹ مونیٹائز کروائیں اور رقم کمائیں۔’
ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا دورہ بھارت اچانک ملتوی
ایلون مسک کی اس ٹویٹ پر صارفین بھی خاموش نہ رہے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے۔ ایک صارف نے انہیں تجویز دی کہ صارفین کو فلمیں پوسٹ کرنے دیں اور ایک ہی وقت فیس وصول کریں، اس طرح لوگ سبسکرپشن خریدے بغیر فلم خرید سکتے ہیں اور ایکس ایک حقیقی مووی پلیٹ فارم بن جائے گا۔’
دوسری طرف ایکس کا AI Audiences نامی فچر بھی جلد متعارف کروایا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اشتہار کے لیے سامعین کا ہدف مقرر کریں گے تو اے آئی سسٹم سیکنڈوں میں سامعین پورے کرکے دے گا۔