آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، پولیس افسر شہید

Azad Kashmir Protest

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں سب انسپکٹر شہید اور درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں دوسرے روز بھی سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے احتجاج کیا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کے مظفر آباد کی طرف لانگ مارچ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سب انسکپٹر عدنان قریشی شہید جبکہ درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کی بھی بڑی تعداد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، حافظ نعیم الرحمان

ہڑتال اور احتجاج کے باعث آزاد کشمیر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 11 مئی کو ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کا راستہ روکا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے کئی اہلکار زخمی ہیں۔


متعلقہ خبریں