آئرلینڈ کیخلاف شکست، محسن نقوی متحرک

Mohsin Naqvi

تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں آئرلینڈ کیخلاف شکست کے بعد چئیرمین پی سی بی محسن نقوی متحرک ہو گئے۔

ڈبلن پہنچنے کے پر محسن نقوی نے قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اور کپتان بابر اعظم سے ملاقات کی جس میں  آئرلینڈ سے شکست کی وجوہات پر بات چیت کی گئی۔

چئیرمین پی سی بی آج ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں