جسٹس بابر ستار اور جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سوشل میڈیا مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے 2لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے 2لارجربینچ تشکیل دےدیئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر3رکنی بینچ سماعت کرے گا،چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا ، دو مختلف کارروائیوں میں 6دہشتگرد ہلاک

جسٹس بابر ستار کے خط پر بھی 3رکنی بینچ سماعت کرے گا،جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور سردار اعجاز اسحاق بینچ میں شامل ہیں۔

کل دونوں توہین عدالت کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی اور کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں