ایبٹ آباد کا رہائشی جوڑا سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہوگیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
سول سروسز 2023 کے امتحانات کے نتائج میں کامیاب امیدواروں میں ایبٹ آباد کا رہائشی ایک جوڑا بھی شامل ہے ۔
ڈاکٹر حذیفہ اورنگزیب کامیابی کے بعد محکمہ پولیس اور ڈاکٹر حاجرہ محکمہ ان لینڈ ریونیو میں شامل ہو گئی ہیں۔
جوڑے کا ایک سال قبل نکاح ہوا تھا اور ایک ماہ بعد رخصتی متوقع ہے،جوڑے نے ایک ساتھ 2023 میں سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لیا اور دونوں نے کامیابی حاصل کر لی۔
وفاقی کابینہ:ائیر سیال کو 7 ممالک میں فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے پر دونوں گھروں میں خوشی کا سماں ہے،خدمت کا جذبہ لیکر سی ایس ایس کے امتحان میں شریک ہوئے تھے،انشاء اللہ ہر صورت میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔
دوسری جانب سی ایس ایس امتحانات کے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں چند حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ہیں۔
کوٹے کے حساب سے سب سے کم منتخب امیدواروں کی تعداد سندھ شہری علاقوں اور خاص طور پر کراچی سے صرف 7 ہیں جب کہ سندھ دیہی علاقوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 32 ہے۔
خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
سب سے زیادہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے جن کی تعداد 128 ہے۔ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب امیدواروں میں بلوچستان 13، خیبر پختون خواہ 20، آزاد جموں کشمیر 5 اور گلگت بلتستان و سابق فاٹا سے 4 کامیاب امیدوار شامل ہیں۔
واضح رہے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے، کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد رہی۔
ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کا کہنا ہے کہ 401 امیدوارتحریری امتحان پاس کر سکے، 210 کامیاب امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ، کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں کل 13008 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، عادل ریاض پہلی، شہیر بانو دوسری، عکاشہ ابرار رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کامیاب امیدوار گریڈ 17 سے ملازمت کا آغاز کریں گے۔