گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کر گئی

cotton

چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی۔

احسان الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپاس کی امدادی قیمت دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ، کپاس کے کاشتکار کو گزشہ سال غیر معمولی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے کپاس کےکاشتکار دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔

13لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کا انکشاف

احسان الحق کامزیدکہناتھاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہے،ملک کی پچاس فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا،سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگران وزیر تو 4 دن کیلئے ہیں۔

ن لیگ کے پاس اپنا وزیر خزانہ ہی نہیں تو آپ کا وجود ہی نہیں ہونا چاہئے، محمد زبیر

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں