اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے مالی سال کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کونااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی کونااہل قراردینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق سابق ارکان کی جانب سے مقررہ مدت میں مالی سال کے اثاثوں اورواجبات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے، جس پرالیکشن کمیشن نے کارروائی کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اورعبداللطیف کواس وقت تک نااہل قراردیا گیا ہے جب تک وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرا دیتے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث تینوں سابق ارکان عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اوربلدیاتی انتخابات لڑنے کے لئے بھی نااہل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ قانون کے تحت ارکان پارلیمنٹ پراپنے اثاثوں اورواجبات کی تفصیلات مقررہ وقت پرجمع کرانا لازم ہے۔
مقررہ مدت میں گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں رکن کی رکنیت معطل یا نااہلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اورعبداللطیف کیخلاف الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سیاسی حلقوں میں اہم قراردیا جارہا ہے جبکہ گوشوارے جمع کرانے کے بعد ان کی نااہلی ختم ہونے کی قانونی گنجائش موجود ہے۔



