وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے افتخارگیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیرکا منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
ملاقات کے موقع پرشہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیرکی حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
آزاد کشمیر میں امن واستحکام کو برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اورترقیاتی عمل کو مزید آگے بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں جاری مختلف فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیرافتخارگیلانی نے کہا کہ وہ خطے کی ترقی اورعوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔
انہوں نے حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے آزاد کشمیرکی بہتری کے لیے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرطارق فضل چودھری اوروفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔



