این اے 44 کا حلقہ، جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ali ameen and faisal kareem

خیبرپختونخوا صوبہ کے حلقہ این اے 44 سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں رہنما صوبے کے حکمران بن گئے۔ 

خیبرپختونخوا میں روایتی حریف علی امین گنڈاپور وزیراعلی اور فیصل کریم کنڈی صوبے کے گورنر بن گئے ہیں، دونوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ دونوں شخصیات ایک ہی حلقے سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی این اے 44 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑتے ہیں۔

چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مزید 5روپے کلو کمی

2024 کے الیکشن میں علی امین گنڈاپور نے این اے 44 سے فیصل کنڈی اور مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔ فیصل کنڈی نے 2008 میں فضل الرحمان کو شکست دی جس کے بعد وہ پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بنائے گئے تھے۔

وزیراعلی علی امین نے 2018 اور اب الیکش 2024 میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور صوبے کے موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی دونوں کو قومی اسمبلی الیکشن میں شکست دی۔

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

انہوں نے یہاں سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی جیتی اور اسے برقرار رکھتے ہوئے صوبے کے وزیراعلی بن گئے جبکہ ان سے ہارنے والے اپنے رہنما فیصل کریم کنڈی کو پیپلزپارٹی نے صوبے کا آئینی سربراہ بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں