انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں، حنیف عباسی کا الزام

Hanif Abbasi

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور آپ نے گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم درآمد کے معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟

حنیف عباسی نے انوار الحق کاکڑ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور آپ نے گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔ میں نے ٹی وی پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ

جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ گندم درآمد اسکینڈل پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو برطرف کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے گندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔


متعلقہ خبریں