فضا علی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بن گئیں


ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سادہ چیزوں میں رومانس مجھے متاثر کرتا ہے،صنم جنگ

فضا علی نے اپنے انسٹاگرام پر انگریزی گانے کی موسیقی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

فضا علی کی ویڈیو کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ہوگئی

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو کمرے میں جینز پینٹ اور شرٹ میں آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی ڈانس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ہفتے قبل ہی اداکارہ رمضان المبارک میں ٹی وی پر پردے کے ساتھ پروگرام کرتی دکھائی دے رہی تھیں، اب انہیں کیا ہوگیا؟

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800روپے کی ریکارڈ کمی

جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض مداحوں نے ان کی ڈانس کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں اچھی پرفارمر بھی قرار دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں