امریکہ کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

America

واشنگٹن: ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے پر امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ امریکہ ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں