اگلے میچز میں رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا،پی سی بی

Muhammad Rizwan

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اگلے میچز میں رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں انہیں آرام دیا گیا ہے،محمد رضوان کے اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کچھ عرصے سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، انہیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں شیڈول ہے۔

اگلے میچز میں محمد رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا،پی سی بی


متعلقہ خبریں