مسلمان درانداز ہیں، نریندر مودی کی کھلی نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ برپا ہوگیا


بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے انتخابات سے قبل مسلمانوں کے خلاف کھل کر ایک نفرت انگیز تقریر کی ہے جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

مودی نے یہ نفرت انگیز تقریر اتوار کو راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کی اور مسلمانوں کو درانداز قرار دیا۔مودی نے کہاکہ اگر کانگریس اقتدار میں آگئی تو وہ بھارت کی دور دراندازوں میں تقسیم کردے گی جو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

مودی نے کہاکہ جب وہ کانگریس اقتدار میں تھے تو وہ کہتے تھے کہ مسلمانوں کا وسائل پر پہلا حق ہے۔ وہ تمہاری تمام دولت جمع کریں گے اور ان میں تقسیم کردیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں۔ وہ آپ کی دولت دراندازوں میں تقسیم کردیں گے۔

مودی کے ان الفاظ پر جلسے کے شرکا نے زوردار نعرے لگائے،مودی نے کہا،کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا محنت کا کمایا ہوا پیسہ دراندازوں کو دے دیا جائے۔ کیا آپ یہ قبول کرو گے؟۔

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پہلے پاکستان آئے پھر ٹیسٹ سیریز کا آپشن دیکھیں گے، محسن نقوی

مودی کے ان الفاظ پر اپوزیشن جماعتیں سخت تنقید کر رہی ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزری پر مودی کے خلاف تحقیقات کرے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت کسی کو ذات اور فرقہ واریت پر مبنی جذبات اکسانے کی اجازت نہیں۔


متعلقہ خبریں