ترکیہ میں ریسٹورنٹ میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسلح حملہ آور نے اچانک ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی
جس کے باعث وہاں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی تاہم اس دورا ن فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
سان ڈیاگو میں واقع اسلامی مرکز پر فائرنگ، مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک
پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
