ٹی20 سیریز؛ انجرڈ اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ ٹیم میں شامل


نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچز کے لیے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو ان فٹ اعظم خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

اعظم خان انجرڈ ہوکر مکمل سیریز سے باہر ہوگئے تھے، ان کی جگہ حسیب اللہ کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔

حسیب اللہ نے راولپنڈی میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرنا ہے اور لاہور میں شیڈول سیریز کے آخری 2 میچز کیلیے سلیکشن کی خاطر دستیاب ہوں گے۔

اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز ایک ایک سے برابر ہے، دوسرے ٹی 20 میں پاکستان نے نیوزی کو سات وکٹوں جب کہ تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، سیریز کا چوتھا میچ لاہور میں 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں