ایرانی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ایرانی صدر (irani president )

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے  مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال ،  گارڈ آف آنر پیش

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد آپ دورہ پاکستان کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہیں، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

 

 


متعلقہ خبریں