پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ہارنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے، محمد عامر

Muhammad amir

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ہارنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کی نسبت آج خود کو فٹ محسوس کر رہا ہوں اور ٹیم کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں الگ پریشر ہوتا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ماحول الگ ہوتا ہے۔ باؤلنگ پارٹنر شپ میں ہوتی ہے اور نسیم شاہین بہت اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔  نسیم شاہین کی باؤلنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

محمد عامر نے کہا کہ اپنی فٹنس پر کام کر رہا ہوں اور مزید خود کو فٹ محسوس کر رہا ہوں۔ تمام سینیئر کھلاڑی ایک اچھا ماحول بنانا چاہ رہے ہیں۔ ٹیم میں اچھا ماحول رکھیں گے تو پرفارمنس بھی اچھی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پرفارمنس دینا ہدف ہے اور وہاب ریاض کو تجویز دی کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بڑا کرنا چاہیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تماشائیوں نے کبھی مایوس نہیں کیا اس لیے ان کو جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہدف نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دینا ہدف ہے۔ پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ہارنے کا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں