اعظم خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک

اعظم خان (azam khan)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہیں بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف  ہوئی ، میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہو گا ۔

فٹنس کیمپ ، اعظم خان پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے ، کھلاڑی حوصلہ بڑھاتے رہے

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوینٹی سیریز کاآغاز آج راولپنڈی میں ہونے جارہاہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔


متعلقہ خبریں