دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات کی نئی فہرست جاری

tourism

رواں سال سیاحت کے لیے 30 ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اس مرتبہ 2 عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں۔

امریکی میگزین سی ای او ورلڈ کی ٹاپ 30 ممالک کی فہرست میں 2 عرب ممالک شامل ہیں جو منفرد تنوع اور بھر پور تجربات کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

میگزین نے 2 لاکھ 95 ہزار افراد سے حاصل ہونے والی معلومات پر رپورٹ تیار کی ہے۔ امارات جدید طرز زندگی اور بڑے شاپنگ مالز اور بہترین تفریحی مقامات جبکہ آثار قدیمہ اور بڑے تاریخی مقامات کے حوالے سے مصر ٹاپ 30 فہرست میں شامل ہوا ہے۔

کوڑے دان سے ملا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا

رپورٹ کے مطابق فہرست میں سرفہرست تھائی لینڈ ہے جس نے 72.15 پوائنٹس حاصل کیے۔ یونان 67.22 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انڈونیشیا تیسرے، پرتگال چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پرہے۔

فہرست میں بھارت نویں، برطانیہ 12ویں، امریکا 14 ویں، مالدیپ 17 ویں اور فلپائن 26 ویں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات 10 ویں اور مصر 24 ویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں