یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 58 روپے فی کلو بڑھا دی گئی

یوٹیلٹی اسٹورز (utility stores)

رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز پرسبسڈی والے گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت 58 روپے فی کلو بڑھا دی گئی جس کے بعد بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393 روپے فی کلو ہو گئی ہے ، گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہو گا۔

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 335 روپے تھی جبکہ قیمت میں اضافےکے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70 روپے سبسڈی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی خریداری مہنگی قیمت پر کرنے کے باعث گھی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں