عمان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 12 طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق

عمان oman

مسقط، عمان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 12 طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عمان میں گزشتہ دو روزسے جاری بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،بارشوں سے کئی علاقوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹرکوں پر گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ رہی ہیں،جبکہ ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے اسکولز اور کالجز انتظامیہ کو ڈسٹنس لرننگ کے ذریعے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کیلئے امدادی ٹیموں کی متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں