بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

Bushra BiBi

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی کی بناء پرخارج کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کے وکلاء کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہارِ کیا۔

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے کہا کہ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں ، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ گھر سے جیل چلی جائیں، جو انہوں نے ریلیف مانگا ہے پتہ نہیں وہ چاہتے بھی ہیں یا نہیں، عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں، مذاق بنا ہوا ہے، کہا بھی تھا کہ آج سن کر اس کیس کا فیصلہ کریں گے پھر بھی ان کے وکلاء نہیں آئے۔

عمران خان ، بشریٰ بی بی کی ملاقات کے حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا ؟ آج ہی رپورٹ دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

انہوں نے کہا کہ یہ سائیڈ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہی اور آپ بھی ٹھیک نہیں کر رہے، شعیب شاہین آئے تھے وہ بھی چلے گئے، واپس نہیں آئے ، بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی۔


متعلقہ خبریں