ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ ، گلین میکسویل آئی پی ایل سے دستبردار ہو گئے

میکسویل (maxvel )

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے اکتا کر غیر معینہ مدت کے لیے بریک لے لیا۔

گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے لیے خود ڈراپ ہونے کا کہا، میں اپنی کارکردگی سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم میں حصہ نہیں ڈال رہا تھا۔

آئی پی ایل: 523 رنز، 38 چھکے، ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کا عالمی ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین وقت ہے کہ میں ذہنی اور جسمانی طور پر بریک لوں، دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے پر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں گا، میں نے 6 ماہ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی جو مایوس کن ہے۔

واضح رہے گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے 6 میچز میں صرف 32 رنز بنائے ہیں اور رائل چیلنجر بنگلور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں