ایرانی صدر22 اپریل کو پاکستان آئیں گے

ibrahim raeesi

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

بجلی قیمت میں کمی کیلئے عملی اقدامات کا حکم

ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو گزشتہ ماہ شہباز شریف کی حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر پیشرفت اور امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند کردی

موقر قومی اخبار کے مطابق ایرانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد کا منصوبہ برقرار ہے۔ دفتر خارجہ نے بھی دورے کی تصدیق کر دی ہے۔

سمسٹر بہار 2024ء :دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25اپریل تک توسیع

صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی۔ دونوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جیساکہ وہ ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے جسے جنوری کے میزائل تبادلے میں عارضی دھچکا لگا تھا۔

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

ذرائع نے بتایا کہ صدر رئیسی کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدہ شامل ہیں۔

ایرانی صدر کے دورے کے دوران فریقین افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یاد رہے ہفتے کو ایران اور اسرائیل کے درمیان کشمکش کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں