نو منتخب چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرا مقصد ہے پل بناوں اور ڈائیلاگ کراوں۔
بلا مقابلہ چیئر مین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد سینیٹ سے اپنے پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی بھٹور یفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
عید مبارک، رمضان الوداع، شوال کا چاند نظر آ گیا
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قائد عوام کے جوڈیشل مرڈر کا اعتراف کیا، سینیٹ اور ارکان کے وقار پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کے اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار الیکشن کرائے جو واحد صاف و شفاف الیکشن قرار پائے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھٹو نے اتفاق رائے قائم کیا اور آئین مرتب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت بحران ہے، سب سے زیادہ بڑا بحران نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر آیا؟ عید جمعرات کو ہو گی
نومنتخب چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔