اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قید نامور فلسطینی ناول نگار انتقال کر گئے

فلسطینی ناول نگار (palestinian novelist)

اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قید نامور فلسطینی ناول نگار اور کارکن ولید دقع جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، اسرائیل کے شامیر میڈیکل سینٹر میں انتقال کر گئے۔

ولید دقع کو اسرائیلی فوج نے 1986ء میں حراست میں لیا، ان پر اسرائیلی فوجی کے اغواء اور قتل کا الزام تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، نصیرات پر فضائی حملہ کرکے چھ مزید فلسطینیوں کو شہید کر دیا ، شہید ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ پٹی پر 10 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اسرئیلی حملوں میں ، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مسجد اقصی میں گھس کر نمازیوں پرتشدد کرکے دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ رفح میں زمینی آپریشن کی تیاری کے لیے فوجیں غزہ سے روانہ ہوئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں