کراچی ، اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ

ٹرانسپورٹرز جرمانہ (tranporters fine)

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی میں اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان کے مطابق 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم مسافروں کو واپس کرائی گئی، مہم کے دوران 1012 گاڑیاں چیک کی گئیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا سندھ حکومت کی ترجیح ہے ، مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور دشواریوں کا خاتمہ ہے، مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل

واضح رہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور موٹروے پولیس کے تعاون سے کارروائیاں کر رے ہیں۔ سیکرٹری پی ٹی اے، آر ٹی اے، اور ڈی آر ٹی اے سمیت دیگر فیلڈ افسران نے انٹر سٹی اور بین الصوبائی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔


متعلقہ خبریں