خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 131 واقعات ، 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے

دہشتگردی (terrorism)

 خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 131 واقعات رونما ہوئے ، ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 25 واقعات ہوئے.

باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے 6،6 ، لکی مروت 11، خیبر 10 ، کرک اور مردان میں 3،3 واقعات رونما ہوئے۔ 3 ماہ کے دوران پولیس پر 59 حملوں میں 49 اہلکار شہید جبکہ 68 زخمی ہوئے۔

دہشتگردی کا الزام ، سعودی عرب میں 7 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے

مختلف کارروائیوں میں 5 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 3 کو ہلاک کیا گیا، مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے 22 مقدمات درج کیے گئے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں