شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر جلد بازی کی گئی، سابق چیئرمین پی سی بی

zaka ashraf

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر جلد بازی کی گئی۔

سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان برقرار رکھنا چاہتا تھا لیکن بابر اعظم نے اپنی مرضی سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کے لیے نیا کپتان ہو اور شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

ذکاء اشرف نے کہا کہ میری دُعائیں بابر اعظم اور قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس سے فرق نہیں پڑتا بس ٹیم کے لیے بہتر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے لیے میڈیا پر اپنا نام میں نے بھی دیکھا ہے لیکن فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے اور مجھے ابھی تک باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں