میری فوکل پرسن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، شیر افضل مروت

sher afzal murawat

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جوفوکل پرسن بنے ہیں ان کو مبارک ہو،میری فوکل پرسن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں،فوکل پرسن اتنا اہم منصب نہیں جتنا مسئلہ بنایا گیا۔

ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر5سال کی پابندی عائد کردی

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کےبعد کسی اور بیان کی اہمیت نہیں رہتی،پلس کے بعد مائنس کیلئے لوگ کوشش کرتے رہتے ہیں،مجھے افسوس ہے کہ میں ترجمان لگا کیوں۔

آج کل ہماری پارٹی میں سیاست چل رہی ہے اور اصل کام پس پشت ڈال دیاگیا،ہمارا کام ہے احتجاج پر لوگوں کو نکالنا، 23مارچ کو جلسہ کرنا تھا،مجھے سینیٹ کے ٹکٹ کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

ابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی

انہوں نے کہا پارٹی جلسہ کرارہی ہے،میرا کام ہے اجازت لینا اور لوگوں کو جلسے کی طرف راغب کرنا،10رکنی ایپکس کمیٹی قائم ہوئی ہے جس کا کام ہے سب کو ایک پیج پر رکھنا۔

پارٹی کے تمام معاملات میں فائنل فیصلہ لینا10رکنی کمیٹی کا کام ہے،مجھے کسی عہدے کی لالچ نہیں اور نہ ہی ضرورت ہے، پارٹی کے معاملات بیرسٹر گوہر دیکھیں گے،ترجمان نے خواہش کو خبر بنائی۔

اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مرزاآفریدی کو ٹکٹ نہ دینے کے بارے میں فیصلہ کیاتھا،پارٹی ٹکٹ کےمعاملات میں میرا کوئی تعلق نہیں،میراکام احتجاج اور جلسے جلوس کے ساتھ ہے،گرینڈ الائنس کا معاملہ اسد قیصر دیکھ رہے ہیں۔

جو جلسے اوراحتجاج پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہورہے ہیں میرا صرف اس سے تعلق ہے،گزشتہ ایک دو ماہ سے پارٹی کے اندر سازشیں ہوئیں،کورکمیٹی کااجلاس ختم نہیں ہوتا ہمارے مہربان میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔

سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئےگندم کی خریداری کی منظوری

یہ کس طرح کے کورکمیٹی ممبران ہیں جو اتنی غیر ذمہ دار اورسازشی ہیں،شاید اجلاس کے اندر سے بھی میڈیا کو مسیج کررہا ہوتا ہے،پی ٹی آئی کو اندرونی چپقلشوں اور خلفشار نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔

ہر ایک شخص اپنی ذات میں ایک گروپ ہے،احتجاج کنونشن اور جلسوں کی کامیابیوں سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھ سے خوش ہیں،احتجاج کی مخالفت پارٹی کے اندر سے بھی ہورہی ہے۔

روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.96 فیصد اضافہ

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا جو کام سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے دیں گے میں رپورٹ بھی اسی سے کروں گا،لیگل ٹیم سے بھی مجھے علیحدہ کر دیا گیاہے،میں آج تک سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں ہارا۔

ہائیکورٹس کے ججز کے خطوط کا مقصد اصل خط سے لوگوں کی توجہ ہٹانی تھی،امیر مقام خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا شوق بھی پورا کرلیں،ملک میں سکہ بند بدمعاشی چل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں