وزیر اعظم شہباز شریف کا عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا امکان

شہباز شریف (shahbaz sharif)

وزیراعظم شہباز شریف کا عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی ہے ، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

بشام واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، شہباز شریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی ولی عہد سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات کریں گے ،محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف عمرے کی ادائیگی کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں