سانگھڑ میں ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو کے گاٶں نیاز بھٹی نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچوں کی اموات ہوئیں، جبکہ مزید دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو اُلٹی، بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سِیل کر دیا گیا ہے۔