صدر مملکت آصف زرداری سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ۔
سندھ کابینہ ،بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری
آرمی چیف نے آصف زرداری کو صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے صدر مملکت کو دہشتگردی کیخلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا۔آرمی چیف نے روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔
آرمی چیف نے ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا،ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہا۔
سعودی عرب کا ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ریاست کی خودمختاری ، علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں،صدر مملکت نے متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو بھی سراہا،صدر مملکت نے قومی ترقی کی جانب پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور قومی طاقت سے دہشتگردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا
ملاقات میں مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے ادارے اورقیادت کیخلاف بے بنیاد الزامات پر تشویش کااظہار کیا گیا ، صدر مملکت نے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہارکیا۔
صدر مملکت نے قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا۔
جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل
صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی عزت و تکریم کیلئے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی اقدار برقرار رکھنے کیلئے یکجہتی اور عزم کا بھی اظہارکیا گیا۔