سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ہم تین فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔
پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ سیریز بہت اہم ہے ،نئے چیلنج کیلئے پوری طرح تیار ہیں،300رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ وکٹ کیپربیٹرسعد بیگ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کریں گے۔
Pakistan’s ODI player No. 262 🧢
Go well, Saad Baig 👏
#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKaJashan https://t.co/um1VsJ3NH0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2026
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، فخرزمان، بابر اعظم، حسن نوازاورسلمان علی آغا شامل ہیں اس کے علاوہ عرفات منہاس، فہیم اشرف، نسیم شاہ اورحارث رؤف بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔
Pakistan’s playing XI for the ODI tri-series opener 🇵🇰🏏
Saad Baig makes his international debut today 💫
#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKaJashan https://t.co/v2ofm1j4os
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2026
شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے، دونوں ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ صحت یابی کے بعد آئندہ میچز کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں سہ ملکی ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہی پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے۔
22 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ سیریز کے باقی میچ لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ لاہور میں ہو گا، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 29 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا۔
تینوں ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف 2، 2 میچ کھیلیں گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 31 اکتوبر کو لاہور میں فائنل کھیلیں گی۔
