ججز کے خط کا معاملہ، ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

اسلام آباد: عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے 11 بجے کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس اپنے پہلے سوموٹو نوٹس کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط، پی ٹی آئی کا تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ 30 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے الزامات کے معاملے پر جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں ایک رکنی انکوائری کمیشن بنایا گیا جس کی منظوری کابینہ نے دی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات میں انکوائری کمیشن پر اتفاق ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں