امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

birdflu

امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف ہو اہے۔

جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے ۔اسے آئیسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

شاہین آفریدی سے منسوب بیان ،پی سی بی نے غلطی تسلیم کرلی

یاد رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں