جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل

Germany

جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل ہوگیا ہے۔

شاہین آفریدی سے منسوب بیان ،پی سی بی نے غلطی تسلیم کرلی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی سے ان کے لیے ویزے کے حصول کو مزید آسان بنادیاگیا ہے۔شینیگن ویزہ انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ قانون غیر ملکی طلبا کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق مارچ میں ہوگیا ہے۔

پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

قوانین میں تبدیلی کا مقصدطلبا کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور مستقل رہائش کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔جرمنی نے افرادی قوت کی شدید قلت کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ہنرمند افراد کے حوالے سے امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کی گئیں۔ جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای یو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق تھیں۔

بجلی کے مجموعی نرخ میں کمی پر کام شروع

نئے قوانین کے تحت کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور 2 سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند زیادہ تیزی سے جرمنی آسکیں گے، اسٹوڈنٹ ویزا غیریورپی  طلبا کو 9ماہ پہلے جرمنی آنے اور ہر ہفتے 20گھنٹے تک کام کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔


متعلقہ خبریں